انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی فلیٹ پچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار خوش ہے ٹیم منیجمنٹ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ پہلے ہی روز انگلینڈ نے 506 رنز بنا کر ایک دن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا 112 سالہ ریکاڈ توڑ دیا۔ 4 انگلش بلے بازوں نے سنچریاں جڑیں جب کہ پاکستانی بولرز کو تمام دن کی محنت کے بعد صرف 4 وکٹیں ہی حاصل ہوسکیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے لیے اس طرح کی فلیٹ پچ پر ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش ہیں تو دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ نے بھی اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے جو پِچ کا پلان راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کیوریٹر کو دیا گیا تھا۔ پِچ بالکل اس کے بَرعکس بنی ہے۔ بورڈ نے ہیڈ کیوریٹر کو فلیٹ پچ بنانے کی ہدایت بالکل نہیں کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی گزشتہ روز اسٹیڈیم میں پچ کے حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور پہلے روز کے کھیل سے مایوس ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ ہیڈ کیوریٹر سرفراز نے بنائی ہے۔ یہ وہی ہیڈ کیوریٹر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اسی گراؤنڈ میں ٹیسٹ پچ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بیٹرز نے راولپنڈی ٹیسٹ کو ون ڈے میچ بنا ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ پر بھی پی سی بی کو پچ کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم مذکورہ ٹیسٹ میچ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرچکا ہے۔ اگر آئندہ 4 سال میں مزید 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ملے تو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JSIirMt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box