اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ، سونیا حسین (نور)، عائزہ اعوان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، ’تیرا بنا میں نہیں‘ کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔
ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ سیریل تیرا بنا میں نہیں ، میں محبت کی منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔
ٹیزر میں شہزاد شیخ، سونیا حسین سے کہتے ہیں کہ ’یہ پھول ہماری دوستی کے نام اور یہ ہماری محبت کے نام جس کی تسبیح میرا دل صبح شام پڑھتا ہے۔
سونیا حسین کہتی ہیں کہ ’اگر یہ پھول نہ قبول کروں تو۔۔۔۔۔وہ کہتے ہیں کہ تو یہ تسبیح ٹوٹ جائے گی۔‘ ’نور کہتی ہیں کہ ’تم ڈرتے کیوں ہو، وہ کہتے ہیں کہ تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں۔‘
وہ مزید کہتی ہیں کہ ’محبت باندھتی نہیں بلکہ اڑنا سکھاتی ہے، محبت کھو بھی جائے تو اس کی اذیت دل کو آباد رکھتی ہے جسے محبت کے مزار میں جلتا چراغ جو کبھی نہیں بجھتا۔‘
دوسرے سین میں عائزہ اعوان کی شادی دکھائی گئی ہے وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ڈر لگ رہا ہے لیکن نور ان سے کہتی ہیں کہ ’اس کی محبت ہر ڈر کو نکال دے گی۔‘ عائزہ اعوان ان سے بولتی ہیں کہ ’وہ بکھر جائے گا۔‘
View this post on Instagram
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Nzuxaqo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box