اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
یہ پڑھیں : پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں 10 اور14روپے فی لیٹر کمی کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر آئل کمپنی مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن دو روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
The post اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2415244/6
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box