امریکا کی معروف فوٹو شیئرنگ اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ اپنے فیچرز میں مزید اضافہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ اپنی پیڈ سبسکرپشن سروس’ اسنیپ چیٹ پلس’ میں تین نئے فیچرز شامل کررہا ہے، جس میں کسٹمائزیشن آپشن بھی شامل ہے۔
ٹیک کرنچ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ پلس کے سبسکرائبرز اب کیمرہ، کیچر بٹن، ایپلی کیشن آئیکن اور دیگر ایپ کو حسب ضرورت کو مزید ذاتی بناسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ نے ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کروادیا
صارفین کیمرہ کیچربٹن کو دل یا ساکر بال جیسے کسی خاص رنگ یا شکل میں تبدیل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ سبسکرائبرز اب نئے چیٹ وال پیپر ، فیچرکے ساتھ چیٹس میں کسٹم بیک گراؤنڈ شامل کرسکتے ہیں۔
یہی نہیں سبسکرائبرز نئے گفٹنگ فیچر کے ساتھ کسی دوست کو اسنیپ چیٹ پلس سبسکرپشن بھی بھیج سکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AMNP6ps
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box