تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 January 2023

گورنر سندھ سے پی ایس پی قیادت کی رات گئے اہم ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پاک سر زمین پارٹی کی قیادت نے اہم ملاقات کی ہے جو گورنر کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ رات گئے گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی، مصطفیٰ کمال، ارشد وہرہ، شبیر قائمخانی، اشفاق منگی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران صوبے اور شہر کی ترقی، استحکام، بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے ملوایا۔

اس موقع پر پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی قیادت نے شہر قائد کی ترقی، مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر ساتھ چلنے کے عزم کے ساتھ ایم کیو ایم کے احتجاج میں بھی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مختلف دھڑوں کو یکجا کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی ایم کیو ایم، پی ایس پی، ڈاکٹر فاروق ستار، آفاق احمد سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ کے دھڑوں کو متحد کرنے کا مشن، گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات

ان ملاقاتوں کے بعد گزشتہ سال ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کے رہنماؤں کی بھی باہمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JSTGMBw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو