تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 January 2023

کراچی ٹیسٹ کا آخری روز، پاکستان کو سیریز اور ٹیسٹ بچانے کا چیلنج

کراچی ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان دوسری اننگ کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر صفر سے کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے اور آخری ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان چوتھے روز کے اختتامی لمحات میں بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوا چکا تھا اور آج دوسری اننگ کا آغاز صفر سے کرے گا۔

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دوسری اننگ میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ انہیں ساوتھی نے کلین بولڈ کیا۔ نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے میر حمزہ بھی بغیر کوئی رن بنائے سودھی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔

آج آخری روز پاکستان ٹیسٹ میچ اور سیریز بچانے کے چیلنج کے ساتھ اپنی دوسری اننگ شروع کرے گا۔

اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلنڈل، بریسیول اور ٹام لیتھم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قومی ٹیم کے پانچوں بولرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y3wbYNu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو