تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 20 January 2023

پرویز الہٰی کے نامزد امیدوار نویداکرم چیمہ نے بھی انکار کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے نامزد امیدوار نویداکرم چیمہ نے بھی انکار کر دیا.

ذرائع کے مطابق نویداکرم چیمہ سے ن لیگ کا رابطہ ہوا جس کے بعد انہوں نے انکار کر دیا۔ نویداکرم چیمہ سابق چیف سیکریٹری پنجاب رہےہیں ۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے حکومت نے نوید اکرم چیمہ، احمد نواز سکھیرا کا نام تجویز کیا ہے اپوزیشن کی جانب سے محسن نقوی اور احمد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا اور گورنر نام الیکشن کمیشن بھجوائے گا جبکہ اسپیکر کی جانب سے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے نام بھجوائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کے تحت فیصلہ کرے گا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی، صدر مملکت، وزیراعظم اور گورنر کو بھی بھجوائے جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا جبکہ پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zxINVJg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو