بھارت میں کھیلے جا رہے ہاکی کے 15 ویں ورلڈ کپ میں ہالینڈ کی ٹیم نے چلی پر گولز کی برسات کرکے عالمی کپ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری 15 ویں ہاکی ورلڈ کپ کے بھونیشور میں کھیلے گئے پول سی کے ایک میچ میں ہالینڈ نے چلی پر گولز کی برسات کردی اور مخالف ٹیم کو 14 گول سے شکست دے کر عالمی کپ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
عالمی رینکنگ میں نمبر 6 ٹیم ہالینڈ کی جانب سے گولز کی بہتی گنگا میں کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ہاتھ دھوئے۔ جینسن جپ نے 4 جب کہ کپتان تھیری برینکمن نے 3 بار گیند کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں کامیابی سے پہنچایا۔
ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے قبل سب سے زیادہ گول مارجن سے جیت کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔ کینگروز نے 2010 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک درجن گول داغے تھے۔
واضح رہے کہ رواں ہاکی ورلڈ کپ چار بار کی عالمی چیمپئن رہنے والی پاکستان ٹیم کے بغیر کھیلا جا رہا ہے اور عالمی کپ کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہے جب پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہی ہے۔ اس سے قبل پاکستان 2014 کے عالمی کپ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qQXT14Y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box