پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کو واضح برتری حاصل ہے اب تک کے نتائج ظاہر کر رہے ہیں کراچی کا میئر جیالہ ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کو واضح برتری حاصل ہے الیکشن کمیشن کو درخواست ہے کہ نتائج جاری کیےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی اور صوبائی حکومت ایک ہی پارٹی کی ہو تو کارکردگی زیادہ اچھی رہتی ہے کیماڑی، ملیر میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں اب تک کےنتائج ظاہر کر رہے ہیں کراچی کا میئرجیالہ ہو گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو کے اعلان کی بھرپور حمایت کی، صدرٹاؤن، لیاری ٹاؤن، کیماڑی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے جب کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی پیپلزپارٹی کےامیدوار آگے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی کے کچھ مقامات پر الیکشن کےنتائج نہیں دیےجارہے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ نتائج جاری کیےجائیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/54WbuGL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box