کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق کہا ہے کہ انتخابی نتائج وقت پر نہ دیے تو پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤاور دھرنے دیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریڑھ کی ہڈی ہمارے کارکن ہیں جنہوں نے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ قانون کے مطابق پریزائڈنگ افسران فارم 11 اور 12 دینے کے پابند ہیں، لیکن کچھ ڈی سیز اور حکومت سندھ مداخلت کررہے ہیں جبکہ 10 بج چکے ہیں اور ہمیں فارم فراہم نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اگلے ایک گھنٹے میں فارم نہیں دیے گئے اور آر اوز نے نتائج کا اعلان نہیں کیا تو شہر بھر میں دھرنے دینگے، لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد طے کرکے حتمی پروگرام بتائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئی بھی جماعت جیتی ہے ہم اسے مبارکباد دیتے ہیں، عملہ غائب ہو اور سامان بھی نہ فراہم کیا گیا یہ بھی قبول ہے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اب نتائج دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اور عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردیں، جماعت اسلامی کا آئینی حق ہے ایک گھنٹہ کا وقت دیتا ہوں، ایک گھنٹے میں اقدامات کام نہ کیئے گئے تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کوئی دھاندلی نہیں کرنے دیں گے اور مینڈیٹ ہر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔
The post حافظ نعیم کی بلدیاتی انتخابی نتائج دینے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت، گھیراؤ اور دھرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2428690/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box