کراچی: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ گزشتہ سال کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف فاروقی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انکریمنٹل یونٹس کے 11ارب روپے کے واجبات میں حکومتی 7ارب دلوائے جائیں گے۔ اس ضمن میں کاٹی کی تحریری درخواست پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ درآمدی ایندھن کے منصوبوں پر منحصر نہیں 10سال میں 65 فیصد قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنے کیلیے پر عزم ہیں، نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری کی رپورٹ عالمی معیار کے مطابق بہت جامع رپورٹ ہوتی ہے، جب سے چارج سنبھالا ہے کوشش کی ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے تاہم عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کو مشکلات درپیش ہیں، تمام تر مسائل کے باوجود فیصلوں کی اکثریت صارفین کے حق میں ہوتے ہیں۔
چیئرمین توصیف فاروقی نے کہا کہ گزشتہ سال کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ رواں سال 8 گناہ زیادہ بارشوں کے باوجود کوئی قیمتی جانی نقصان نہیں ہوا، اس موقع پر کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
The post کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2437032/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box