کراچی: کتنے ماہ بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑ 76لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14ہفتوں بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسی اضافے کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک3.19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر11.36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے اعداد وشمار
گذشتہ سال 15 جولائی کو زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، اکیس جولائی کو 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اسی طرح 29 جولائی کو 22 جولائی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی
ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ اکتوبر دو ہزار بیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا تھا کہ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 53 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Dsrq6LY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box