تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 12 February 2023

ترکیہ : زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی ہزاروں بے نامی قبریں

قبریں

ترکیہ کے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین ایک اجتماعی قبرستان میں کی جارہی ہے، ہلاک شدگان کی گمنام قبروں کو تصاویر اور نمبروں سے شناخت کیا جارہا ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کن آفت کا شکار ہونے والے علاقے ھطائی میں بڑے پیمانے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کیلئے اجتماعی قبرستان بنایا گیا ہے جس میں قبروں پر ان میں مدفون افراد کی لاشوں کے ناموں کے بجائے نمبر اور تصاویر لگائی گئی ہیں، تاہم ان قبروں پر لاشوں کے نام اور دیگر کوئی شناخت موجود نہیں۔

العربیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق’ہاطائی‘ کے قبرستان کی بنائی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ قبرستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والے سیکڑوں افراد کو دفن کیا گیا ہے۔

نامہ نگار کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو فوٹیج میں سینکڑوں قبریں دکھائی دے رہی ہیں، جن پر ناموں کے بغیر صرف نمبر موجود ہیں کیونکہ بہت سے جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وبائی امراض کے پھیلنے کے خوف سے لاشوں کو اس طرح دفنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسپتالوں اور کھیل کے میدانوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی ہزاروں لاشوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں مگر متاثرہ علاقوں میں فوت ہونے والوں کے لواحقین نہیں پہنچ پاتے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UA3hdam
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو