لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام مخالف جماعتوں کو انتخابات لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے 27ویں یوم تاسیس پر کارکنان سے خطاب میں اپنی تحریک کے اولین ایام پر تفصیلی گفتگو کی اور مشکل وقتوں میں لوگوں کے ساتھ چھوڑنے سے متعلق بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سال 2002کےالیکشن میں ایک نشست ملی تھی، پہلےالیکشن میں90فیصد اور دوسرے میں95 فیصد لوگ ساتھ چھوڑ گئے تھے، ہم نے2008میں الیکشن سےبائیکاٹ کیا،لوگ سمجھے پارٹی ختم ہوگئی، پھر سال 2018کاالیکشن ہم جیتے اور ساڑھے3سال ہم نے حکومت میں گزارے۔
عمران خان نے بتایا کہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے تاریخی جلسہ کیا تھا،کسی کویقین نہیں تھا اتنےلوگ آئیں گے، نوازشریف سمیت کوئی بھی جماعت آج تک مینار پاکستان پر اتنا بڑا جلسہ نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بیرون ملک سے بیٹھ کرحکم دیتے ہیں کہ ان کو سزا دو، عجیب بات ہے کہ جرائم پیشہ لوگ ملک کے فیصلےکررہے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارانظریہ کیا تھا، ملک ٹھیک کیسے کرنا ہے؟ انصاف کے بغیرجمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی، لوگ اپنےٹیکس دیں، قانون کےمطابق چلیں، دوسرے ممالک میں کوئی طاقتور قانون توڑے تو قانون اسے پکڑلیتا ہے۔ پاکستان میں چوری کرنے والے زیادہ تر لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اگر 5،6لاکھ اوورسیز ملک میں سرمایہ کاری کریں تو ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، قابل پاکستانی بیرون ملک بیٹھے ہیں وہ اس لیے نہیں آتے کیونکہ انہیں موجودہ سسٹم پراعتماد ہی نہیں جب تک ان لوگوں کو شکست نہیں دینگےیہاں کوئی تبدیلی نہیں آنےوالی۔
’’لندن میں بیٹھا بھگوڑا بالی ووڈ والی اداکاری کرکے ملک سے باہر بھاگ گیا‘‘، عمران خان کا خطاب#ARYNews #ImranKhan pic.twitter.com/eQZEt9HLTB
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 25, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ دھاندلی کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے ای وی ایم سسٹم نہیں آنے دیا، چاہتاتھا کہ کوئی بھی الیکشن جیتے تو شفاف الیکشن کے ساتھ جیتے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
’’آئیں الیکشن لڑیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں‘‘، عمران خان کا چیلنج#ARYNews #ImranKhan pic.twitter.com/C7wyGo2KvU
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 25, 2023
عمران خان نے کارکنان سے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ سے آنے کے بعد انصاف کا نظام ٹھیک کریں گے، جب انصاف کی حکمرانی آئے گی تو بیرونی سرمایہ کاری بھی آئے گی، کیونکہ ہماری23کروڑ کی آبادی ہے، آج سے ایک سال بعد انشاءاللہ ملک بحران کی دلدل سے نکل گیا ہوگا۔
’’یہ وزیراعظم اپنے آپ کو اور ہمیں بھی ذلیل کرواتا ہے کہ میں مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے‘‘، عمران خان کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب#ARYNews #ImranKhan pic.twitter.com/t4XVmAbisw
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 25, 2023
وزیراعظم شہباز شریف پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم دنیا بھرمیں خود کو بھی بےعزت کراتا ہے اور قوم کو بھی، ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو یہ پیسہ چوری کرہی نہیں سکتے تھے، یہ ملک کا نظام تباہ کرتے ہیں، عدلیہ میں پھوٹ ڈالتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ادارہ جو چوری روکتا ہے یہ لوگ پہلے اسے تباہ کرتے ہیں، شریف خاندان سارا ٹبر بیرون ملک بیٹھا ہے،یہ صرف اقتدار کیلئے یہاں آتے ہیں، کون سا ملک یہ اجازت دیتا ہے کہ آپ سیاست ملک میں کریں اور پیسہ باہر رکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/654aKmQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box