تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 14 April 2023

پاکستان کیخلاف کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کی ہیٹ ٹرک

لاہور: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47، 47 رنز بنائے۔

فہیم اشرف 22 اور عماد وسیم 16 رنز بناسکے، شاداب خان 5، افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور شاداب خان، افتخار احمد، شاہین آفریدی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیوی فاسٹ بولر نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NCzS2TJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو