تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 14 April 2023

عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عثمان خالد بٹ نے افسوسناک اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے پیارے والد 13 تاریخ کی رات انتقال کرگئے۔‘

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ اُن کے والد کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ خالد مسجد، کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کی شعبۂ فن و ثقافت کے لیے خدمات سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی، سابق ڈی جی نیشنل ہجرہ کونسل کی حیثیت سے شعبۂ فن و ثقافت کی خدمات انجام دی ہیں۔

عثمان خالد بٹ نے بتایا ہے کہ ان کے مرحوم والد اسٹیج اور اسکرین کے ایک معزز اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے، انہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو لانچ کیا۔

انہوں نے اپنے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ ان کی بے پناہ خدمات کے نتیجے میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومتِ فرانس کی طرف سے آفیسر دی لورڈری ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹریس سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خالد بٹ کا شمار شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p5GHcOk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو