کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کا ضامن ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ میئر کراچی کے انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی، کراچی کی ترقی کے لئے پیپلز پارٹی تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے اور کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، میئر کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور پیپلز پارٹی تمام لوگوں سے رابطے میں بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہے۔
قبل ازیں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میئر کراچی جیالا ہی ہوگا، عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی نمبر ون جماعت ہے اگر کسی اور جماعت کا میئر آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ نعیم رحمان نے جماعت اسلامی سے ڈپٹی میئر لانے کا کہا تھا انکے اگر مزاکرات چل رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان
کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کے پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ انکو پولیس حراہ کررہی ہے، اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں وہ ووٹ کے حق سے محروم نا رہیں۔
The post پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کا ضامن ہوگا، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2486042/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box