چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آبادہائیکورٹ سے مقدمات میں ضمانت ملنے پر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گھنٹوں عدالت میں روکے جانے کے بعد لاہور زمان پارک کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔
لاہور روانگی کے دوران عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کیلئے نکل چکے ہیں اللہ کا کرم ہے، آئی جی اسلام آباد نے روکنےکی پوری کوشش کی، 3گھنٹےہمیں روکا گیا کہ بڑا خطرہ ہے ہم زور لگا کر باہر سڑک پر نکلے۔
PTI Chairman @ImranKhanPTI’s exclusive message: pic.twitter.com/EaBG3Nd3I1
— PTI (@PTIofficial) May 12, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی کو کہا سارے پاکستان کو بتاؤں کہ تم ہمیں اغوا کر رہے ہو اسےکہا تم زبردستی روک رہے ہو جس پر آئی جی نے دباؤ میں آکر جانے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم جب باہر نکلے ہیں تو سڑکیں خالی پڑی تھیں کسی قسم کاخطرہ نہیں تھا انشااللہ 3 گھنٹے تک لاہور پہنچوں گا راستے میں جو لوگ استقبال کیلئےکھڑے تھے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GILv6hn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box