لاہور: تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں مطلوب تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دے دی، انھیں گرفتار کر کے تھانہ لٹن روڈ منتقل کیا گیا، آج انھیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر سلمان شاہ کی بیٹی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر نو مئی واقعات میں لوگوں کو اکسانے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات ہیں، پولیس کئی روز سے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔
خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کے سامنے پیش ہوئیں، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے انھیں باقاعدہ گرفتار کیا۔
نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی
گرفتاری کے بعد خدیجہ شاہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کو رہا کر دیا تھا جو ان کے ساتھ ہی تھانے آئے تھے، پولیس کے مطابق جہانزیب نو مئی واقعات میں ملوث نہیں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PCZMl0n
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box