تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 21 June 2023

بچے نے دوسرے کو گولی مار کر اس کی جان لے لی

کینٹکی : امریکا میں ایک 7 سالہ بچے نے گھر کے اندر 5 سالہ بچے کو گولی مار کر موت کی نیند سلادیا، پولیس نے دونوں بچوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشرقی کینٹکی علاقے ’میک کی سٹی‘ میں پولیس نے ایک 7 سالہ بچے کو تحویل میں لای ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک گھر کے اندر 5 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی رات ’میک کی سٹی‘ کے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی، پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی زخمی بچہ دم توڑ چکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ طبی عملے نے بچے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہوں نے جائے وقوعہ پر ہی بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مزید کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے، تحقیات مکمل ہونے تک فی الحال دونوں بچوں کی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک امریکا میں بچوں کی جانب سے 150 سے زیادہ غیر ارادی فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں کینٹکی میں تین دیگر واقعات بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں کم از کم اٹھاون افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YP5GZ8V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو