تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 7 June 2023

امیتابھ بچن نے ننگے پاؤں مداحوں سے ملاقات کی وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اکثر اپنے مداحوں سے گھر کے باہر ملاقات کے دوران ننگے پاؤں پائے جاتے ہیں جس وجہ آج انہوں نے خود ہی بتا دی۔

امتیابھ بچن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ امیتابھ بچن نے اوپر جیکٹ پہن رکھی ہے اور ننگے پاؤں ہیں۔

میگا اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ ننگے پاؤں مداحوں سے کیوں ملتے ہو؟ میں کہتا ہوں تم ننگے پاؤں مندر جاتے ہو، اتوار کو ملاقات کیلیے آنے والے یہ خیر خواہ میرا مندر ہیں۔‘

متعلقہ: امیتابھ بچن کو گرفتار کر لیا گیا

اداکار نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ یہ سوال ان سے کس نے کیا؟

امیتابھ بچن کی مذکورہ تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک نے لکھا کہ لیجنڈ کے خیالات متاثر کُن ہے۔ دوسرے فین نے انہیں دنیا کا بہترین اداکار قرار دیا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن بہت جلد اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FWZw5ti
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو