اعلیٰ امریکی جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ روس کی فوج انتشار کا شکار ہے اور اس کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔
برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹر میں بات کرتے ہوئے مارک ملی نے کہا کہ روسی فوج بے ترتیبی کی حالت میں ہے اس کی قیادت میں تضادات کا شکار ہے اور فوجیوں کے حوصلے کمزور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج اس وقت دفاعی پوزیشنوں میں بیٹھی ہے اس میں انشتار ہے۔ مارک ملی نے یوکرین کی ابتدائی جوابی کارروائی کی تعریف کی اور آگے ایک "بہت مشکل لڑائی” سے خبردار بھی کیا۔
ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے متعلق امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ یوکرین کو F-16 طیاروں کی ترسیل کے لیے ایک طویل سفر طے کرنا ہے، طیاروں کی ترسیل سے پہلے اس کے مکمل طریقے اپنانے ہوں گے جس میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی وقت مخصوص تاریخ دینا قبل از وقت ہو گا کہ یوکرین میں لڑنے کے لیے F-16 یا کسی اور قسم کے جدید طیارے متعارف کرائے جائیں گے کیونکہ ابھی بہت کام کرنا باقی ہے آپ کو زبان کی اور پائلٹ کی تربیت کرنی ہوگی۔
مئی میں جی 7 کے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ اتحادیوں کو یوکرین کے فوجیوں کو امریکہ کے تیار کردہ طیارے پر تربیت دینے کی اجازت دی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kXIy9uM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box