کراچی: نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر قائد کو چلانے کے لیے صوبائی حکومت کی سپورٹ چاہیے ہوتی ہے، کراچی بڑا شہر ہے ہمیں تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے گا، میئر جب سڑک پر ہوتا ہے تو تمام ادارے مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں اختیارات بھی ہوں اور چیک اینڈ بیلنس بھی ہو۔
نومنتخب میئر کراچی نے کہا کہ اگر اداروں کے معاملات میں دوسرے ادارے مداخلت کریں گے تو کام نہیں ہوسکتا، سٹی کونسل معروضی وجود میں آگئی ہے جو ایک قانونی حیثیت رکھتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، سیاسی معاملات کو سیاسی پلیٹ فارم پر ہی لڑنا چاہیے عدالتوں میں نہیں۔
پی ٹی آئی کے آج 31 لوگ نہیں آئے تھے، حافظ نعیم الرحمان
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آج 31 لوگ نہیں آئے تھے، 6 سے 7 لوگ ایسے بھی تھے جو کل رات تک رابطے میں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنے بھائی کو ویڈیوز دے کر گئے تھے، ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ دباؤ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ان لوگوں کو ایک مقام پر رکھا تھا یہ کیسا الیکٹورل سسٹم ہے کہ 30 لوگ غائب ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n4ZLqHt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box