پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر پھلوں کی برآمدات میں 31 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اقتصادی سروے 23-2022 رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پھلوں کی برآمدات میں 89 ہزار ٹن کی کمی ہوئی، سٹرس کی برآمد میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی جبکہ آم کی برآمدات 59 ہزار ٹن کمی کے ساتھ 17 لاکھ 86 ہزار ٹن رہی۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سیب کی برآمد میں ایک ہزار ٹن اضافہ ہوا، کیلے کی برآمد 2 لاکھ 16 ہزار ٹن کی سطح پر برقرار رہی، خوبانی کی برآمدات 1 ہزار ٹن اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزارٹن رہی، بادام، انگور اور امرود کی برآمدات گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں۔
مالی سال 23-2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر ہوگیا جبکہ ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی آئی۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالر ہوگئے۔ پاکستانی روپیہ 7.8 فیصد گراوٹ کا شکار رہا۔
مارچ 2023 تک ملک کا مجموعی قرضہ 59 ہزار 247 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ملکی قرضہ 35 ہزار 76 ارب، بیرونی قرضہ 24 ہزار 171 ارب روپے ہوگیا۔ حکومت نے چین اور سعودی عرب سے 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں رول اوور کرائیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qJMz7dy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box