بھارت کی ریاست تلنگنہ میں 19 سالہ نرسنگ کی طالبہ کے سنسنی خیز قتل سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوجوان لڑکی کے سنسنی خیز قتل کا واقعہ وقار آباد میں پیش آیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکی۔
مقتولہ کی شناخت شیریشا کے نام سے ہوئی جو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نجی کالج میں نرسنگ کی تربیت لے رہی تھی۔ گزشتہ روز وہ کسی کام سے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہ آئی۔ اہل خانہ نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔
اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے بھی شیریشا کی تلاش شروع کی اور بلآخر مقتولہ کی لاش ایک تالاب کے کنارے پڑی مل گئی۔
ملزم نے شیریشا کے ہاتھ اور پاؤں کی رگوں کو کاٹ دیا جبکہ اس کی آنکھیں بھی باہر نکال دیں۔ سنسنی خیز قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EpmSreo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box