تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 June 2023

ہاتھ میں کلہاڑی اور چہرے پر خون؛ رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں ان کا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور اور رشمیکا مندنا جلوہ گر ہوں گے۔ فلم رواں سال 11 اگست کو نمائش کیلیے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ٹریلر میں رنبیر کپور کو گینگسٹر کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ایک نقاب پوش شخص سے ہاتھ میں کلہاڑی لیے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے چہرے پر خون اور غصہ نمایاں ہے۔

مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کو اس روپ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کیلیے رنبیر کپور نے شوٹنگ مکمل کرلی۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم دیکھ والوں کو گینگسٹر کی دنیا کی سیر کروانے والی ہے۔

اداکارہ رشمیکا مندنا سے قبل ہیروئن کے کردار کیلیے پرینیتی چوپڑا کو آفر کی گئی تھی لیکن وہ کسی دوسرے پروجیکٹ میں مصروف ہونے کے سبب اس کا حصہ نہ بن سکیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/i3HrVw7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو