لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر کام کرنے والی بائیس سالہ ملازمہ کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا تاہم متوفیہ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس کے بعد میت اُن کے حوالے کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کی شناخت اقصیٰ کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کی رہائشی تھی، متوفیہ کی لاش کے قریب سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں اُس نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کا قدم اٹھانے کا ذکر کیا۔
The post لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2522274/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box