تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 August 2023

کویت کا فیملی ویزا حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

کویتی حکام نے طبی عملے کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے چند شرائط کے تحت بیوی اور بچوں کے لیے فیملی ویزا حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے وزارت صحت کی درخواست پر غیرملکی طبی عملے کو یہ سہولت فراہم کی ہے، حکام نے وضاحت کی مختلف شعبوں میں ملک کو ہنرمند افرد کی ضرورت ہے ان کا اخراج روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے طبی ادارے کے استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

طبی عملہ اور کنسلٹنٹس چونکہ ایسی مہارت رکھتے ہیں جو عوام کی صحت کے لیے کافی ضروری خیال کی جاتی ہے اس لیے غیرملکیوں کو یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر احمد العوادی کی جانب سے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح سے اس حوالے سے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں غیرملکی طبی عملے کے خاندان کے افراد کو فوری طور پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا کہا گیا تھا، تاہم آنے والوں میں لڑکوں کی عمر 15 سال سے کم جب کہ لڑکیوں کی عمر 18 سال سے کم ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق فیملی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنے اصل ورک پرمٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔

رہائشی امور کے محکمے کسی ایسی دستاویز کو قبول نہیں کریں گے جس سے یہ ظاہر ہورہا ہو کہ تارکین وطن اپنے اصل آجر کے علاوہ کسی اور ادارے سے اضافی تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/K2yLin3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو