تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 12 August 2023

مومنہ اقبال کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Here comes the Sun اور سورج کی ایموجی بھی بنائی۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، دانیہ انور، مشال خان، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر شامل ہیں۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QFaAB2J
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو