ٹیکساس : امریکا میں ایک خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا جب وہ اپنے لان میں کھڑی کسی کام میں مصروف تھی کہ اچانک ایک سانپ اور عقاب نے اس پر حملہ کردیا۔
ٹیکساس کی رہائشی ایک خاتون پیگی جونز نے اپنے لان کی کٹائی کے دوران ایک عقاب اور سانپ کے بیک وقت حملہ کرنے کی خوفناک کہانی بیان کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں اپنے گھر کے لان میں کام کر رہی تھی جب ایک سانپ میرے بازو پر آگرا، بظاہر ایسا لگا کہ یہ سانپ آسمان سے گرا ہے، سانپ نے گرتے ہی خود کو میرے بازو کے گرد لپیٹ لیا۔
پیگی جونز نے نے کہا کہ میں ابھی اسی خوف اور دہشت میں ہی مبتلا تھی کہ اسی دوران ایک عقاب نے بھی میرے بازو پر حملہ کیا اور سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت شدید تکلیف اور خوف کی وجہ سے بری طرح چیخ رہی تھی اور اپنے خدا کو یاد کررہی تھی، سانپ نے پوری طاقت سے میرے بازو کو جکڑا ہوا تھا اور عقاب سانپ کو پکڑنے کیلئے میرے بازو پر بار بار حملہ کررہا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئی اور میرا ہاتھ خون سے تر ہوگیا۔
آخر کار عقاب سانپ کو پکڑ کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا لیکن میں خوف و ہراس کے عالم میں اب بھی بری طرح چیخ و پکار کررہی تھی، میری آواز سن کر میرے شوہر بھاگے ہوئے آئے اور انہیں ایسا لگا کہ مجھے سانپ نے ڈس لیا ہے۔
جونز نے بتایا کہ میرے شوہر فوری طور پر مجھے اسپتال لے کر گئے میرے بازو پر زخموں کے کئی نشانات تھے لیکن پتہ چلا کہ وہ زخم سانپ کے کاٹنے کے نہیں تھے، تاہم مجھے اب اس بات کی خوشی ہے کہ میں سانپ کے کاٹنے سے بچ گئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JDKRxi4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box