کہتے ہیں کہ نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے لیکن اب انسانوں کے لیے کھڑے کھڑے سونا بھی آسان ہونے جارہا ہے، جاپانی کمپنی نے اس کے لیے خصوصی ورٹیکل پوڈ متعارف کرادیا ہے۔
دن میں اکثر اوقات کام کے دوران اونگھ آجاتی ہے، اگر تھوڑی سی نیند لے لی جائے جسے سائنسی زبان میں پاور نیپ کہتے ہیں تو کام مزید بہتر انداز میں انجام دیا جاسکتا ہے، اسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے جاپانیوں نے ’گرافے نیپ پوڈز‘ بنایا ہے۔
بالکل نئے انداز کے اس پوڈ کے ذریعے کام کے سخت شیڈول اور دباؤ کے پیش نظر جاپانی کارکن مختصر دورانیے کے پاور نیپس (نیند) لے سکیں گے، پاور نیپس میں بندہ گہری نیند میں تو نہیں جاتا تاہم یہ جسمانی اور ذہنی توانائی کو بڑھانے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
جاپانی کمپنی نے پورے ملک کے کافی شاپس میں ورٹیکل سلیپنگ پوڈز کی تنصیب شروع کی ہے تاکہ لوگ باآسانی کسی بھی جگہ سو سکیں۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ جاپانی کس قدر محنت کرنے والی قوم ہے اور وہاں کے لوگ کتنا دل جمعی کے ساتھ کام کرنے پر زور دیتے ہیں جب کہ کام کے دوران عموماً وہاں لوگ صحت سے بھی لاپروائی برت جاتے ہیں۔
گرافے نیپ پوڈز کو چھوٹی جگہ پر بھی با آسانی نصب کیا جاسکتا ہے، یہ کم جگہ گھیرتا ہے کھڑے ہوکر سونے سے مذکورہ شخص باآسانی اپنی پاور نیپ کے بعد جاگ سکتا ہے۔
دلسچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں کو وقت پر اٹھانے کے لیے اس میں الارم موجود ہے جب کہ جسم کے مختلف حصوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پوائنٹس بنے ہوئے ہیں، اپنے قد کے حساب سے مشین میں ایڈجسمنٹ بھی کی جاسکتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZzVrYk7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box