تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 13 August 2023

’افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘

افغان وزیرخارجہ ملاامیرخان متقی نے اس عزم کا اعائدہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سےاچھے تعلقات چاہتا اور افغان سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان قوم 40 سالہ جنگ سے تھک چکی ہے افغانستان اپنے ملک کی تعمیر و ترقی، امن کی بحالی پر توجہ دے رہا ہے۔

گزشتہ دنوں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں حکومت پاکستان کے شدید ردعمل پر افغان سپریم لیڈر نے احکامات جاری کیے۔

افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سخت احکامات میں کہا ہے کہ کوئی بھی افغان شہری عسکریت پسندی کیلئےافغانستان کی سرحدپار نہیں کرے گا۔

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہناتھا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کیلئے پاکستان گئے، مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے اور ان کی موت کو ناپاک قرار دیا جائے گا۔

افغان سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو افغانستان کی عبوری حکومت کاحصہ نہیں سمجھا جائے گا۔

شیخ ہیبت اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی افغان شہری کےقتل کےبعدافغان حکومت کاکوئی نمائندہ اسکے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sZbXYxu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو