تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 9 September 2023

لندن کی جیل سے فرار ہونے والے مشتبہ دہشت گرد پکڑا گیا

برطانوی پولیس نے اس ہفتے کے اوائل میں لندن کی جیل سے فرار ہونے والے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، حساسیت کے پیش نظر اس کی تلاش ملک بھر میں جاری تھی۔

برطانوی پولیس کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’میٹرو پولیٹن پولیس کے افسران نے ڈینیئل خلیف کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسے صبح 11 بجے کے قریب شسویک کے علاقے سے پکڑا گیا، ملزم پولیس کی تحویل میں ہے‘‘۔

جی ٹوئنٹی سمٹ اجلاس کے لیے بھارت میں موجود برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی اس خبر پر اظہار مسرت کیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ’اس خبر سے کافی خوش ہوں، حالیہ دنوں میں شاندار کام کرنے کے لیے میں پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

21 سالہ سابق فوجی فلمی انداز میں ڈیلیوری وین کے نیچے لپٹ کربدھ کی صبح جنوبی لندن کی وینڈز ورتھ جیل سے فرار ہوا تھا۔

خدشہ تھا کہ وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرے گا اس لیے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کافی سخت کردی گئی تھی۔

خلیف پر اگست 2021 میں الزام سامنے آیا تھا کہ اس نے ’دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے یا اس کی تیاری کرنے والے شخص کے لیے کارآمد معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔‘ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ ملزم نے رواں سال 2 جنوری کو آر اے ایف بیس پر ایک مشتبہ ڈیوائس رکھ کر بم کی افواہ پھیلائی تھی۔

اس حوالے سے بیلمارش جیل سے منسلک وول وچ کراؤن کورٹ میں اس کے مقدمے کی سماعت 13 نومبر کوہونی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JBDC3E7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو