ایشیا سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی لیکن بھارت نے میچ سے قبل اہم کھلاڑی کو گھر بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے لیگ مرحلے کے میچ سے قبل بھارتی بولر جسپریت بمراہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے بھارت چلے گئے تھے تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے ایک اور کھلاڑی کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کو واپس بھیج دیا ہے۔
سنجو سیمسن کو ایشیا کپ کے لیگ میچز کے لیے انجری کا شکار کے ایل راہول کے بیک اپ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب کے ایل راہول کو نیٹ پر بھرپور پریکٹس کرتے دیکھا گیا جس کے باعث سنجو سیمسن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ سنجو سیمسن کی ٹیم کو ضرورت نہیں اس لیے انہیں واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے اور سنجو سیمسن بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eftrsV9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box