تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 9 December 2023

باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا لیکن ہم۔۔۔۔۔۔ نادیہ افغن نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افغن کا کہنا ہے کہ دنیا میں باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا لیکن ہم بحیثیت معاشرہ کبھی انہیں سراہتے نہیں ہیں۔

اداکارہ نادیہ افغن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم کبھی مردوں خاص طور سے باپ کی خدمات، بے لوث محبت کی بات ہی نہیں کرتے صرف ماں کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی اپنے اہلخانہ کی خاطر روزگار کمانے کے لیے صبح گھر سے نکلتا ہے اور رات کو واپس آتا ہے، وہ اپنی اولاد کے لیے کماتا ہے اور گھر آکر اپنا سب کچھ اپنی اولاد، بیوی، اپنے اہلخانہ کو دے دیتا ہے۔

نادیہ افغن نے کہا کہ مرد اپنے لیے کچھ نہیں رکھتے سب کچھ اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کردیتے ہیں، بیشتر گھروں میں تو بیویاں ہی اپنے شوہروں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہوتی ہیں ورنہ انہیں اپنا خیال بھی نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے کہا کہ مرد کو بچپن سے یہی سکھایا جاتا ہے کہ تم ذمہ دار ہو، تمہیں سب کا خیال رکھنا ہے، ایسے میں وہ اپنا خیال رکھنا ہی بھول جاتا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ افغان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qCtpNLh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو