تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 اموات ، مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، ایک دن میں مزید 32 کورونا کے مریض انتقال کر گئے اور 1500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں 41 ہزار 849 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 541 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ۔

ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 32 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔

ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.68فیصد ہے جبکہ کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد22ہزار285 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 408 ، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار222 ، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار728 اور بلوچستان میں 19 ہزار35 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 43 ہزار32 ،گلگت بلتستان4 ہزار 956 اور آزاد کشمیر10 ہزار101 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

خیال رہے ملک میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔

این سی او سی کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 32 اموات ، مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37OyPSp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو