اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر آج ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے معاملے پر اہم پریس بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر تقریباً90 فیصدکام مکمل کرلیا، 27میں سے24نکات پربہترین کام کیا، باقی3 نکات پربھی کام کیا گیا، پاکستان کوفیٹف کامشکل ترین ایکشن پلان دیاگیا۔
فیٹف ارکان نےپاکستان کوسخت ایکشن پلان کااعتراف کیا، وفاقی،صوبائی سرکاری محکموں کی محنت کی تعریف کروں گا، کل اس معاملے پر صبح11.30 بجے پریس بریفنگ دوں گا۔
Pakistan remains committed to complying with both FATF evaluation processes and I would like to commend the hard work done by dedicated teams in multiple govt depts at Federal & provincial tiers.
I will be holding a press briefing at 11.30 Am on this issue tomorrow InshAllah.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 25, 2021
یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کا نام جون تک گرےلسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید 4 ماہ کی مہلت دے دی تھی۔
ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان نے27میں سے 24پوائنٹس پر زبردست کام کیا ، پاکستان نےکاؤنٹرفنانس ٹیررازم سےمتعلق بہترین کام کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے ٹیررفنانس کی نشاندہی کی اور نشاندہی کیساتھ جانچ پڑتال کر کے بھرپور ایکشن بھی لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے لسٹڈ افراد اور اثاثوں کو ایک سےدوسری جگہ منتقل ہونےسےروکا جب کہ ایسے لسٹڈافرادکےاثاثوں کواپنی تحویل میں بھی لیا، پاکستان نے تمام ایکشن پلان پرایک جامع لائحہ عمل اپنایا ہے اور اب ایف اےٹی ایف کاآئندہ اجلاس جون2021 میں ہوگا۔
The post پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار، حماد اظہر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aWoV3q
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box