تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 September 2021

کرونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا بڑا بیان

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کی شناخت جنوری میں لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ’مو‘ نامی نئے کرونا ویریئنٹ کا سائنسی نام ’بی.1.621‘ ہے، عالمی اداراہ صحت کا کہنا ہے کہ مو ویریئنٹ میں ہونے والی جنیاتی تبدیلیوں کے خلاف ویکسین کے مؤثر نہ ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مو وائرس میں اس قسم کی تغیراتی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جن میں مدافعاتی عمل کو نظر انداز کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ وائرس کی اس نئی قسم کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مو وائرس کی کولمبیا میں شناخت کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں بھی اس کے کیسز سامنے آئے ہیں، وائرس کی عالمی سطح پر موجودگی کی شرح 0.1 فیصد سے کم ہے، جبکہ کولمبیا میں 39 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی ایک اور قسم دریافت

دوسری جانب کرونا وائرس کی نئی اقسام بالخصوص ڈیلٹا ویریئنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نے ان افراد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی تھی یا جن علاقوں میں وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کووڈ نائٹین کی چار اقسام کی شناخت کر چکا ہے جن میں سے ایلفا ایک سو ترانوے ممالک میں جبکہ ڈیلٹا وائرس ایک سو ستر ممالک میں موجود ہے،جبکہ مو سمیت دیگر پانچ اقسام کو فی الحال مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔

The post کرونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا بڑا بیان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DDFVHT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو