تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 September 2021

’سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیکر دنیا سے رخصت ہوگئے‘

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے جموں و کشمیر کی قوم یتیم ہوگئی، کشمیری قوم نے عظیم رہنما کو کھو دیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کے لیے سید علی گیلانی نے جدوجہد کی، ہم نے مسلم امہ اور انسانیت کے ایک بہت بڑے لیڈر اور مسیحا کو کھو دیا۔

انہوں نے آخر میں سید علی گیلانی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سیدعلی گیلانی کے انتقال پر آزادکشمیر حکومت نے ایک روز چھٹی اور 3روزہ سوگ کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہا ’پاکستان جرات مندانہ جدوجہد پر علی گیلانی کو سلام پیش کرتا ہے، اُن کےالفاظ یاد ہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے۔

یاد رہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے باعث 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

The post ’سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیکر دنیا سے رخصت ہوگئے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3t4oUSl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو