بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے خاتون سے زیادتی کی اور دو مسلح ساتھی نگرانی کرتے رہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان خاتون سے نقدی اور زیورات بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر تھانہ مدرسہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: بزرگ خاتون اور دورانِ ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے محلے احمد شاہ میں دو مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد اور شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوران ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا تھا۔
The post شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Frvs2C
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box