حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مینو کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ کو زرد رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
اریبہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سورج سے میری محبت۔‘ اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اس سے پہلے بھی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں، اداکارہ کی تصاویر سے مداح یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ وہ شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب رواں ماہ سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ کی شادی میں ساتھی اداکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3KMGjr3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box