مظفرآباد: کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے نوسدہ کے مقام پر زخمی حالت میں ملنے والا تیندوا اسلام آباد میں دوران علاج چل بسا، پولیس نے تیندوے کو گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگوں کو ایک تیندوے کے اردگرد جمع دیکھا جا سکتا ہے، یہ تیندوا مظفر آباد کے نواحی علاقے نوسیری میں زخمی حالت میں دریائے نیلم کے کنارے پڑا تھا اور چلنے پھرنے سے قاصر نظر آ رہا تھا۔
نیلم ویلی سے زخمی حالت میں اسلام آباد لایا گیا تیندوا دوران آپریشن مرگیا زخمی تیندوے کو رات کشمیر سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔ایکسرے میں انکشاف ہوا کہ تیندوا گاڑی کے ٹکر سے نہیں بلکہ بلٹ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا ٹیندوے کے سپائنل کارڈ میں پانچ بلٹ پائے گئے pic.twitter.com/lwHsy8xmo3
— Isma_ Shaukat (@isma_shaukat) January 23, 2022
بعد ازاں وائلڈ لائف کے محکمے کے اہل کاروں نے زخمی تیندوے کو علاج کے لیے فوری طور پر اسلام آباد منتقل کیا، آپریشن کے بعد بھی وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق زخمی جانور کی ریڑھ کی ہڈی سے 12 بور کے کارتوس کے 6 چھرے برآمد ہوئے تھے، جس نے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید متاثر کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوے کو فائر مارنے والے مقامی رہائشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سے 12 بور رائفل بھی برآمد ہو گئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ تیندوے پر تشدد کرنے والے دیگر ملزمان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوے (leopard) کے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ پاکستان میں معدوم ہوتی wildlife کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) January 23, 2022
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی تیندوے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا تھا، انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوے کے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں معدوم ہوتی وائلڈ لائف کا تحفظ بہت ضروری ہے۔‘
The post تیندوے کو دم سے پکڑ کر کھینچنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33Ys2GP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box