دنیا کے امیر ترین شخص ایلون ماسک نے 5.7 بلین ڈالرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دیے جو دنیا میں اب تک عطیہ کی جانے والی سب سے بڑی رقم تصور کی جاتی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق گزشتہ سال ایلون مسک نے 19 نومبر سے 29 نومبر تک اپنی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کے 5 ملین سے زیادہ حصص عطیہ کیے۔
حصص کی دستاویزات میں رقم کو عطیہ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم رقم ایک نامعلوم فلاحی ادارے کو دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے تجویز پیش کی تھی کہ اگر اقوام متحدہ ثابت کر دے کہ 6 بلین ڈالرز دنیا کی بھوک کو ختم کر دیں گے تو میں عطیہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ٹیسلا کی جانب سے ایلون مسک کے عطیہ کردہ حصص کے بارے میں فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ 5.7 بلین ڈالرز خیرات کے لیے بڑا عطیہ ہے جو ایلون مسک کے بقول امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس بل ہوگا۔
If WFP can describe on this Twitter thread exactly how $6B will solve world hunger, I will sell Tesla stock right now and do it.
— Elon Musk (@elonmusk) October 31, 2021
ایلون مسک نے کچھ روز قبل 16 بلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کے خصص خروخت کرنے کا سلسلہ مکمل کیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ سال کے لیے 11 بلین ڈالرز سے زائد کا ٹیکس ادا کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S8WQeTB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box