پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر محمد حارث نے خود ک مسٹر گوگل کہنے کی وجہ بتادی۔
پی ایس ایل 7 میں میچ کوئٹہ اور پشاور کے میچ سے قبل محمد حارث نے کمنٹیٹر بازید خان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کا ذکر کیا اور خود کو مسٹر گوگل کہنے سے متعلق بھی وضاحت کردی۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو انڈر19 میں گوگل کہا جاتا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں اور ساتھی کھلاڑیوں کو ان سے جو بھی معلومات درکار ہوتی ہے وہ دے دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں (پی ایس ایل میں) بھی گوگل کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اسی سے مشہور ہو رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹیب بال سے کرکٹ شروع کی، سال 15-2014 میں کرکٹ اکیڈمی جوائن کی، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈر 16 میں موقع نہیں ملا، پھر انڈر 19 کا موقع ملا اور پشاور ڈسٹرکٹ سے کھیلے۔
Who is Mohammad Haris and why is he known as Mr Google? @iamharis63 tells @bazidkhan81#HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/ATdwFzq8ZV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دو سال میں مسترد ہونے کے بعد تیسرے سال پھر کھیلا، اس کے بعد پشاور ریجن کھیلا جہاں پرفارم کر کے پاکستان انڈر 19 کیلئے نام آیا۔
حارث نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی طرف سے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کیا، انڈر19 ایشیا کپ کھیلا اور انڈر19 ورلڈکپ کھیلا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ نئے سیٹ اپ میں خیبرپختونخوا کی جانب سے پچھلے دو سال سے کھیل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پلان دیا گیا تھا اور انہوں نے اسی کے مطابق کھیل پیش کیا جس میں کامیابی ملی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mGsd3YL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box