تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 January 2023

سونو سود کو محکمہ ریلوے نے ڈانٹ پلا دی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود کی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سونو سود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تیز رفتار ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔ ایسے میں ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

مداحوں سمیت دیگر ٹوئٹ صارفین سونو سود کی ویڈیو پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہونے کی وجہ سے آپ کو ایسی ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

ادھر محکمہ ریلوے نے بھی سونو سود کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آپ ہزاروں لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں، ٹرین میں اس طرح سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں، اس سے آپ کے فالوورز کو غلط پیغام جاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mKIVlPU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو